اسلام آباد(ساجد چوہدری)نیلم جہلم ہائیڈروپاور پلانٹ ہیڈریس سرنگوں میں رکاوٹ کے باعث مئی 2024سے بندہے ، وزیراعظم کی طرف سےپہلے ہی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو وجوہات کا تعین کریگی اور واپڈا کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرے گی ،بجلی کی پیداوار بھی بند2018ء سے یہ منصوبہ تقریباً 20ارب یونٹس بجلی پیدا کر چکا , وزارت آبی وسائل کی طرف سے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ پلانٹ کی بندش کے باعث بجلی کی پیداوار بھی بند ہے، یہ ایک پیچیدہ پن بجلی کا منصوبہ ہے جس میں 68کلومیٹر طویل سرنگوں کا نظام شامل ہے ، سرنگ میں رکاوٹ کی وجوہات جاننے کیلئے سرنگ کا پانی نکالا جا چکا ہے اور سرنگ میں جمع شدہ ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔