• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے بلاول بھٹو زرداری کی آج ملاقات کا امکان

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آج ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے آج کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونیوالی اس اہم ملاقات میں دونوں اتحادی جماعتوں کے دیگر اہم رہنما بھی شریک ہونگے۔اعلیٰ سطح اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے۔ بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

اہم خبریں سے مزید