• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم، امن و امان صورتحال معمول پر نہ آسکی، ٹل پارا چنار شاہراہ 5 ماہ سے بند، پٹرول 12 سو روپے لٹر فروخت

پشاور(این این آئی)کرم میں امن و امان کی صورت حال معمول پر نہ آسکی ، ٹل پارا چنار مرکزی شاہراہ گذشتہ پانچ ماہ سے بند ہے، رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں،پٹرول 1200روپے فی لٹرفروخت ہورہی ہے جبکہ پاراچنارسمیت راستوں کی بند ش سےمحصور عوام نےجگہ جگہ احتجاجی مظاہرےشروع کر دیئے، پاراچنار شہر اور نواح میں سحری کے وقت بجلی غائب رہی ، پانچ ماہ سے محصور روزہ داروں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہواہےپاراچنار سمیت راستوں کی بندش سے محصور عوام نے جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے شروع کردئیے ،رمضان المبارک کے دوران بھی پاراچنار شہر اور نواح میں سحری کے وقت بجلی غائب رہی ، پانچ ماہ سے محصور روزہ داروں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ،افطار و سحر کے لئے شہر بھر میں ایک کھجور تک میسرنہیں۔
اہم خبریں سے مزید