• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب‘ بزدار دور میں کرپشن کے 18 کیسز کی تحقیقات کا حکم

لاہور( ایجنسیاں)پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے بزداردورمیں سامنے آنے والی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 18 کیسز تحقیقات کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوا دئیے ۔ذرائع کے مطابق پی اے سی نے مالی بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کے لئے وزیر اعلی معائنہ ٹیم سے بھی مدد حاصل کی ہےجبکہ محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں سے ضروری ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیاہے اورریکارڈ فراہم نہ کرنے والے افسران کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید