• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، 2 جوان شہید، 2 شہریوں سمیت 10 زخمی

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے ایدک میں خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 2فوجی شہید ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں2شہریوں سمیت کم از کم 10افراد زخمی ہوئے، حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔شہدا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید