فیصل آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ کوئی 12اکتوبر مسلط نہیں ہوا تو پاکستان دو سال میں معاشی بحران سے نکل جائیگا ، مہنگائی کی رفتار کو مزید نیچے لائیں گے، مہنگائی کی رفتار 38 سے 40 فیصد تھی، اسے ہم 3 سے 4 فیصد تک لے آئے ہیں۔ مینارٹی کارڈز کی تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار کو حکومت کنٹرول میں رکھتی ہے۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما نے کہا کہ مینارٹی کارڈ سمیت دیگر پروگرامز کا مقصد آسانی فراہم کرنا ہے، موجودہ مہنگائی میں اس رقم سے سہارا ملے گا۔