کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کوریا، سینیگال اور سعودیہ سمیت8ممالک سے مزید40پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جن میں3کوحراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیاامیگریشن ذرائع کے مطابق قبرص، کوریا، عمان اور ماریشس سے 6پاکستانیوں کو امیگریشن سے ناپسندیدہ قرار دے کر واپس بھیج دیا گیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان سے 4 پاکستانیوں کو بلیک لسٹ ہونے پر امیگریشن نے انٹری نہیں دی۔ یو اے ای سے ترکش رہائشی پرمٹ زائد المیعاد ہونے اور دیگر الزامات پر 3 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ سعودی عرب میں سزا پوری ہونے اور دیگر الزامات پر 21 پاکستانی بے دخل کیے گئے۔ ویزے ختم ہونے پر عمان اور قطر سے 2 پاکستانی واپس بھیجے گئے۔ سینیگال میں انسانی اسمگلنگ کیلئے پہنچے 3 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ جن سے ایچ ڈی سی میں پوچھ گوچھ جاری ہے۔ عمان سے 1 ڈی پورٹی کو لاڑکانہ ضلع کے حوالے کیا گیا۔