اسلام آباد (ساجد چوہدری )مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور (ایم ڈی ایچ پی ) پراجیکٹ کے پی سی ون پر نظرثانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاہم نظرثانی شدہ لاگت کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا ہے ،منصوبے کی ابتدائی لاگت 309ارب روپے، 2026-27میں تکمیل متوقع، پارلیمنٹ کو وزارت آبی وسائل کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق منظور شدہ پی سی ون کے مطابق مہمند ڈیم ہائیڈرو پاورپراجیکٹ (ایم ڈی ایچ پی ) کی ابتدائی لاگت 309اعشاریہ 558 ارب روپے ہے ، منظور شدہ پی سی ون کے مطابق پراجیکٹ کی تعمیر کی مدت 5سال 8ماہ ہے ، توقع ہے کہ یہ منصوبہ 2026-27میں مکمل ہو جائے گا۔