• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی سڑک کی تعمیر، مجاہد کالونی ناظم آباد میں 11 سو مکانات توڑے جاچکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضیاالدین اسپتال سے ناظم آباد نمبر7تک نئی سڑک کی تعمیر کے لئے مجاہد کالونی میں اب تک 11سو مکانات توڑ ے جا چکے ہیں ابتدا میں منصوبے کی لاگت 416ملین روپے تھی 1.8کلو میٹرطویل دورویہ سروس روڈ کے ساتھ اسے تعمیر کیا جانا ہے اس سڑک کے راستے میں آنے والی دو مساجد کی تعمیر اور بعض مکانات کے نیچے آنیوالے نالے کی شفٹنگ کے باعث اس کی لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے اور منصوبے کا ریوائز پی سی ون ایک ارب روپے کا ہو گیا ہےکے ڈی اے جو اس منصوبے کو مکمل کر رہا ہےاس کے حکام کا کہنا ہے کہ ابھی 70مکانات ٹوٹنا باقی ہیں اس پر معزز عدالت نے اسٹے آرڈر دے دیا ہےجبکہ مساجد کی تعمیر تک یہ سڑک فی الحال ٹریفک کے لئے نہیں کھل سکے گی واضح رہے اس منصوبے پر دو سال پہلے کام کا آغاز ہو ا تھا اور اب یہ آخری مراحل میں ہےیہ سڑک جو اوریجنل ماسٹر پلان میں موجود ہے دوبارہ بحال ہونے سے علاقے کی ایک بڑی آبادی کو سہولت اور شیر شاہ سوری روڈ کا متبادل فراہم کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید