• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای ہلال احمر کی جانب سے ہزاروں خاندانوں میں افطار دستر خوان کا انعقاد جاری

کراچی (نمائندہ خصوصی)یو اے ای ہلال احمر کی جانب سے ہزاروں خاندانوں میں افطار دسترخوان کے انعقاد جاری،اس سال بھی ہلال احمر یو اے ای کی جانب سے سندھ، بلوچستان کے کئی ہزار خاندانوں میں افطار دسترخوان کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ترجمان کے مطابق روزانہ ہزاروں کی تعداد میں روزہ دار افطار کی برکتیں سمیٹتے ہیں۔ یہ سلسلہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں کیاجارہا ہے۔ ہلال احمر اماراتی کی پہلی ترجیح روزے داروں کو میعاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق تیارشدہ افطار باکس کی تقسیم ہے۔ اماراتی قونصلیٹ کی جانب سے رمضان المبارک میں شروع کیا جانے والا محبتوں کا سلسلہ بلاتفریق جاری ہے۔ ڈائریکٹر اماراتی ہلال احمر حامد بخیت الرومیتی کا کہنا ہے کہ تہوار کوئی بھی ہو، پاکستانی بھائیوں کے ساتھ گھر سے دوری کااحساس نہیں ہوتا۔
اہم خبریں سے مزید