• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر ہوم سسٹم کی تقسیم کے حوالے سے تقریب، شرجیل میمن کی شرکت

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) محکمہ توانائی حکومت سندھ کی جانب سے سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے تحت سولر ہوم سسٹم کی تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ پہلے مرحلے میں ٹنڈو جام تعلقہ دیہی حیدرآباد کے100مستحق افراد میں بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سولر ہوم سسٹم تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن، ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن، ڈپٹی میئر حیدرآباد صغیر احمد قریشی، چیئرمین ٹی ایم سی حسین آباد عمیر مولا بخش چانڈیو سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے سید ناصر حسین شاہ کو ان کی کوششوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے اپنے وعدے کے مطابق سولر ہوم سسٹم کی تقسیم کو یقینی بنایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید