• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت

پشاور(وقائع نگار)رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ پشاورمتحرک، ضلعی انتظامیہ پشاور کا روزانہ صبح سبزی و پھل منڈیوں کا معائنہ جاری۔ڈپٹی کمشنر افس پشاورکے مطابق رمضان میں مصنوعی گرانفروشی کی روک تھام کے لیے بولی کے عمل کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کے لیے بازاروں میں چیکنگ تیز کر دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا ہے کہ گرانفروشی کرنے والے دکانداروں کو جیل بھجوایا جائے گا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ فقیر اباد، دلہ زاک روڈ میں گوشت، دودھ اور پھلوں کی قیمتوں کی چیکنگ کی اور مہنگے داموں بیچنے والے متعدد دکاندار گرفتار کیا ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گوشت اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ سحری و افطاری کے اوقات میں بازاروں کا دورہ کریں گے۔
پشاور سے مزید