• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو سے سندھ اور بلوچستان کے وزرأ اعلیٰ کی ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے پیرکوبلاول ہائوس میں ملاقات کی ۔بلاول ہاوس کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کو سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلی نے اپنے اپنے صوبوں کی حکومتی کارکردگی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر دونوں وزرائے اعلیٰ کو بلاول بھٹوزرداری نے ہدایت کی کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں،دریں اثنا رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بھی پیرپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اہم خبریں سے مزید