• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ’ڈیپیکا پڈوکون‘ کا سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کی حمایت کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت اور پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی میچ کے بعد وائرل ہو جانے والی فریال وقار نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کی حمایت کریں گی۔ بھارتی اخبار کی جانب سے پاکستان کی ’ڈیپیکا پڈوکون‘ قرار دی جانے والی فریال وقار کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیم انڈیا کی حمایت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اخبار کے مطابق وقار کو بالی ووڈ اداکارہ سے ان کی مشابہت کی وجہ سے پاکستان کی دیپیکا پڈوکون کا نام دیا گیا۔ پاکستان کی شکست کے بعد ان کے پوسٹ میچ انٹرویوز وائرل ہونے پر انہیں کریتی سینن اور پریتی زنٹا سے بھی مشابہت دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید