پشاور ( وقائع نگار)حکیم محمد سعیدشہیدٍ پاکستان کی خدمتٍ انسانیت کے لئے قائم کردہ "ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان "کے زیرِ اہتمام حسب ِ روایت امسال بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ملک بھر میں ہزاروں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔جس میں گزشتہ 9 سالوں کی طرح اس بار بھی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ادارےکی جانب سے16بنیادی اشیاء خورد و نوش پر مشتمل 1000رمضان راشن بیگ سفید پوش، نادار اورمستحق خاندانوں میں تقسیم کئے گئے۔ ۔ اس سلسلے میں پشاور اور اس کے گردونواح میں موجود 20سے زائد دیہات شاہی بالا،پٹوار متھرا، موسیٰ زئی، ریگی،آبدرہ،پجگی،بدھو ثمرباغ، ،لکڑائی،تہکال،بازیدخیل، لنڈی اخون احمد،شیخ کلے ،پشتخرہ گا ؤں، فضل حق گڑھی، پلوسی ،بادیزئی ،لنڈی ارباب گاؤں اور پشاور شہر کے سفید پوش خاندانوں میں ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹوکن تقسیم کرکے ہمدرد مرکز 2پشاور میں کیمپ لگا کر تحفہ رمضان مستحقین میں انتہائی محبت و احترام سے پیش کیا گیا۔ مستحقین نے ہمدرد اور اس کی انتظامیہ کو دل کی گہرائیوں سے دعائیں دیں۔ اس موقع پر مستحقین نے ہمدرد کے اس کار خیر کی نہ صرف تعریف کی بلکہ اسے ہمدرد کی تعمیر و ترقی کا راز گردانتے ہوئے لوگوںکو اس کی تقلید کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا