• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سفارتی تنہائی سے نکل آیا، ترقی کا عمل جاری، وفاقی وزراء، خصوصی بریفنگ

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سفارتی تنہائی سے باہر آ چکا ہے‘سعودی عرب‘ امارات‘ آذربائیجان اور کویت کی جانب سے پاکستان میں 27ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ملکی معیشت کو مضبوط کرے گی‘وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاکہناہے کہ ایک سال کا سفر طے کرنے کے بعد اب امید سامنے نظر آ رہی ہے‘ترقی کا عمل جاری دہشتگردی کے خلاف نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں‘وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاکہ ملکی معیشت مستحکم ہوچکی ہے‘آئی ایم ایف کے مقررہ ہدف سے زیادہ ریونیوجمع کرلیں گے جبکہ وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کاکہنا ہے کہ سنگل خریدار کی پالیسی اب ختم کردی گئی ہے۔ رواں سال انڈیپینڈنٹ مارکیٹ آپریشنز کا آغاز ہو جائے گا جو کئی دہائیوں سے ہمارے پاور سیکٹر کا ایک خواب رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کی زیرصدارت حکومت کے ایک سال کی کارگردگی کے حوالہ سے منعقدہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاکہناہے کہ ایک سال کا سفر طے کرنے کے بعد اب امید سامنے نظر آ رہی ہے‘حکومتی اقدامات سے تمام اداروں میں ترقی کا عمل جاری ہے‘دہشتگردی کے خلاف نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں انتشار پھیلایا‘بد قسمتی سے ان کا رویہ قومی مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا‘یہ آج بھی غیر ملکی طاقتوں کو مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں‘ آج بھی ان کی د ہلیز پر بیٹھے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید