• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منوال روڈ سے یونین کونسل بلو کسر سڑک تاحال پختہ نہ ہو سکی، اہل علاقہ پریشان

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ چکوال نے منوال روڈ سے مقامی یونین کونسل بلو کسر جانے والی سڑک پر چار پانچ سال قبل روڑی (پتھر) ڈالنے کے بعد تاحال پختہ نہیں کیا ۔ مکینوں نے مقامی نمائندوں اور ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃالعین ملک سے ایکشن لینے کی استدعا کی ہے۔ معززین علاقہ پروفیسر محمد لطیف ،حاجی محمد حنیف مغل اور انجینئر پزیر الحسن نے بتایا کہ منوال روڈ سے لیکر بلو کسر گاؤں تک چند کلو میٹر کا سڑک کا یہ ٹکڑا ماضی میں منطور ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس روڑی پر گاڑی یاموٹر سائیکل چلانا ناممکن ہے ۔
اسلام آباد سے مزید