• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد کے سابق ملازم کی جبری ریٹائرمنٹ کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد (عاصم جاوید، خبر نگار) فیڈرل سروس ٹربیونل کے بہلول خٹک ، چوہدری محمد اکرم اور سروت طاہرہ حبیب پر مشتمل 3رکنی بنچ نےڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ ڈویژن اسلام آباد کے سابق ملازم سلیم آشر مسیح کی اپیل مسترد کر تے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جبری ریٹائرمنٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ سلیم آشر مسیح کیخلاف دوران سروس مختلف انکوائریز ہوئیں ۔ خاتون سائل سے زیادتی کے مقدمہ میں گرفتاری کے بعد سلیم آشر مسیح کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا جس کیخلاف انہوں نے فیڈرل سروس ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔
اسلام آباد سے مزید