• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس ایڈ نے پاکستان میں جاری اپنے تمام منصوبوں کو بند کردیا

کراچی (سید منہاج الرب ) یو ایس ایڈ نے پاکستان میں جاری اپنے تمام منصوبوں کو بند کردیا ہے اور اس کے لئے مختلف این جی اوز کو کی جانے والی فنڈنگ بھی بند کر دی گئی ہے یو ایس ایڈ کے تحت ملک بھر میں کروڑ ڈالر مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا تھا خاص کر پینے کے صاف پانی، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے منصوبے قابل ذکر ہیں۔ یو ایس ایڈ کی جانب سے فنڈنگ بند کرنے کے بعد ان منصوبوں کا کیا ہوگا اس کا فیصلہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کرنا ہوگا کہ آیا وہ اسے پورا کرتی ہیں یا پھر ادھورا چھوڑ دیتی ہیں فنڈنگ بند ہونے کے باعث ان منصوبوں پر کام کرنے والی این جی اوز بھی مالی مشکلات کا شکار ہو جائیں گی اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ کئی این جی اوز مکمل طور پر بند ہا جائیں یو ایس ایڈ پاکستان میں جن منصوبوں پر کام کر رہا ہے ان میں بجلی کی پیداوار کو بڑھانے، ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے، کمیونٹی کی ترقی، سرمایہ کاری کو بڑھانے، کسانوں اور کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافے، تعلیم کے فروغ اور اس کی معیار کو بہتر بنانے، بچوں کی صحت کو بہتر بنانے اور ان اموات کی شرح کو کنٹرول کرنے اور عورتوں کی خود مختاری کے پروگرام نمایاں ہیں جو اب بند کر دیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید