• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال سے شعبہ جات کی منتقلی، پی ایم اے کا کمشنر ملتان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال سے شعبہ جات بند کر کے نشتر ٹو منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کمشنر ملتان ڈویژن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ، پی ایم اے وفد کی کمشنر ملتان ڈویژن سے ملاقات ، نشتر ون سے شعبہ جات بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینے پر اعتماد میں لیا ، کمشنر ملتان ڈویژن کی صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ تک حقائق پہنچانے کر 2دن میں معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ، گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پی ایم اے ملتان ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس دوران ڈاکٹر عمران حیدر قیصرانی ، ڈاکٹر وقار نیازی ، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ،ڈاکٹر خالد چشتی ،ڈاکٹر شفیق اور دیگر نے بتایا کہ نشتر ون سے شعبہ جات بند کر کے نشتر 2منتقل کرنے سے نہ نشتر فعال رہے گا نشتر 2کی عمارت ناقص تعمیر کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سب سے پہلے اس کا آڈٹ کروایا جائے پھر وہاں نیا عملہ بھرتی کر کے اسکو فعال کیا جائے ۔
ملتان سے مزید