• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسی 5 عزیز آباد ایف بی ایریا بلاک 8 میں کراچی کے پہلے ماڈل محلے کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئر مین گلبرگ نصرت اللہ کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے تحت یوسی 5 عزیز آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 8 میں کراچی کے پہلے ماڈل محلے کا افتتاح کردیا،علاقہ مکینوں نے جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کوششوں کو سراہا۔منعم ظفر خان نے ماڈل محلے کے افتتاح کے موقع پر علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد ماڈل محلہ ہے، کراچی کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ، نوجوان سستی اور معیاری تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت 17سال سے مسلط ہے لیکن اس نے کراچی کیلئے عملاًکچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ اللہ کی عبادت اور تقویٰ اختیار کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید