کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی کے علاقے ڈیفنس کے مصطفی عامر قتل کیس کے سلسلے میں قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس آج سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوگا۔ جس میں چیئرمین کمیٹی عبدالقادر پٹیل، ارکان سید رفیع اللہ، سردار نبیل گبول، خواجہ اظہار الحسن کے علاوہ سرکاری افسران کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی انسپکٹر جنرل پولیس سندھ، ڈائریکٹر ایف آئی اے، پولیس اور دیگر اداروں کے متعلقہ افسران شریک ہوں گے ذرائع کے مطابق اجلاس میں مصطفی عامر قتل کیس سے جڑے ملزمان کے منشیات کے گروہوں کے ساتھ روابط، منشیات کے اسمگلروں کو بے نقاب کرنے کے سلسلے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار معاشرے اور تعلیمی اداروں خاص طور پر منشیات سپلائی کے حوالے سے اقدامات پر بات کی جائے گی۔ غیر معمولی اجلاس بعد نماز جمعہ سہہ پہر ڈھائی بجے منعقد ہوگا۔