• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک مشیر داخلہ، 12 نئے وفاقی وزراء، 9 وزرائے مملکت کابینہ میں شامل، 3 مشیر اور 4 معاونین کو وزارتیں مل گئیں

اسلام آباد (رانا غلام قادر) وفاقی کابینہ کا حصہ بننے والے 12 نئے و فاقی وزراء، 9 وزرائے مملکت‘ تین مشیروں اور چار معاونین خصوصی کو وزارتوں کے قلم دان تفویض کردیئے گئے۔ 8پرانے وزراء کے محکموں میں ردو بدل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شیزہ فاطمہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، خالد مگسی کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،معین وٹو آبی وسائل، مصدق ملک وزارت موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان مل گیا ،علیم خان سے نجکاری کی وزارت واپس صرف مواصلات کے وزیر ہونگے، رانا مبشر اقبال پبلک افیئر یونٹ،مصطفی کمال نیشنل ہیلتھ کے وزیر،ملک رشیدوزیر مملکت برائے فوڈ سیکورٹی، سالک حسین کے پاس اب اوورسیز پاکستانیز اور انسانی ترقی،وجیہہ قمر وزیرمملکت برائے تعلیم و تربیت ہونگی۔ وفاقی کابینہ میں شامل نئے ارکان کو قلمدان سونپ دیئے گئے، کابینہ ڈویژن نے وزراء اور وزرائے مملکت کے قلم دانوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق طارق فضل پارلیمانی امور‘ علی پرویز ملک پٹرولیم‘ اورنگزیب کھچی قومی ورثہ‘ حنیف عباسی ریلوے‘ معین وٹو آبی وسائل‘ جنید انور بحری امور‘ رضا حیات ہراج دفاعی پیداوار‘ سردار یوسف مذہبی امور‘ شزہ فاطمہ آئی ٹی‘ مصطفیٰ کمال قومی صحت، وزرائے مملکت میں ملک رشید احمد خان نیشنل فوڈ سکیورٹی‘ عبد الر حمٰن کا نجو پاور‘ عقیل ملک قانون و انصاف‘ کیسو مل کھیل داس مذہبی امور‘ محمدعون ثقلین اوورسیز پاکستانیز ڈویژن‘ مختار احمد ملک قومی صحت‘ طلال چوہدری داخلہ‘ وجیہ قمر کو تعلیم کی وزارت دی گئی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارتوں کی ایلوکیشن کے باضابطہ نوٹیفکیشن جا ری کر دیئے ہیں۔ بارہ نئے وفاقی وزراء کو جو قلم دان دیئے گئے ہیں ان میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور کی وزارت دی گئی ہے۔ علی پرویز ملک کو پٹرولیم‘ اورنگزیب کھچی کو قومی ورثہ و ثقافت اور محمد حنیف عباسی کو ریلوے کی وزارت دی گئی ہے۔ علی پرویز ملک اس سے قبل وزیر مملکت برائے خزانہ تھے۔ محمد معین وٹو کو آبی وسائل‘ محمد جنید انور کو بحری امور‘ محمد رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار اور سردار محمد یوسف کو مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت دی گئی ہے۔ شزہ فاطمہ خواجہ کو انفار میشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام‘ رانا مبشر اقبال کو پبلک افیئرز یونٹ اور سید مصطفیٰ کمال کو قومی صحت کی وزارت دی گئی ہے۔ شزہ فاطمہ خواجہ اس سے قبل وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تھیں۔ 9نئے وزرائے مملکت کو بھی وزارتیں مل گئی ہیں۔ ملک رشید احمد خان نیشنل فوڈ سیکورٹی‘ عبد الرحمان کا نجو پاور اور پبلک افیئرز یونٹ‘ عقیل ملک قانون و انصاف‘ کیسو مل کھیل داس مذہبی امور‘ محمد عون ثقلین اوورسیز پا کستانیز ڈویژن‘ مختار احمد ملک قومی صحت‘ طلال چوہدری داخلہ و انسداد منشیات اور وجیہہ قمر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی وزیر مملکت ہونگی۔ کابینہ کا پہلے سے حصہ آٹھ وزراء کی وزارتوں کے نئے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔ خواجہ محمد آصف کو وزارت دفاع دی گئی ہے۔ اس سے قبل انکے پاس دفاعی پیداوار کی وزارت بھی تھی۔ اعظم نذ یر تارڑ کو وزارت قانون و انصاف دی گئی ہے۔ اس سے قبل انکے پاس پارلیمانی امور کی وزارت بھی تھی‘ تاہم انہیں انسانی حقوق کی وزارت کا اضافی قلم دان بھی سونپا گیا ہے۔ مصدق مسعود ملک کو موسمیاتی تغیر کی وزارت دی گئی ہے۔ مصدق ملک سے پٹرولیم اور آبی وسائل کی وزارتیں واپس لی گئی ہیں۔ عطا اللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات و نشریات دی گئی ہے۔ اس سے قبل قومی ورثہ و ثقافت کی وزارت بھی انکے پاس تھی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت دی گئی ہے۔ اس سے قبل سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کی وزارت بھی انکے پاس تھی۔ قیصر احمد شیخ کو بورڈ آف انوسٹمنٹ کی وزارت دی گئی ہے۔ اس سے قبل وہ بحری امور کے وزیر تھے۔ بورڈ آف انوسٹمنٹ کی وزارت عبد العلیم خان کے پا س تھی۔ عبد العلیم خان کو اب مواصلات کی وزارت دی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی اس وزارت کا چارج ان کے پاس تھا۔ چوہدری سالک حسین کو اوورسیز پا کستانیز کی وزارت دی گئی ہے۔ ان سے وزارت مذ ہبی امورکا قلم دان واپس لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے تین مشیروں کو بھی قلم دان دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ وزیر اعظم آفس کے مشیر ہوں گے۔ محمد علی نجکاری اور پرویز خٹک داخلہ امور کے مشیر ہوں گے۔ وزیراعظم کے چار معاونین خصوصی کو بھی قلم دان دیئے گئے ہیں۔ ہارون اختر کو وزارت صنعت و پیداوار‘ حذیفہ رحمان کو قومی ورثہ و ثقافت‘ مبارک زیب کو قبائلی امور اور طلحہ برکی کو سیا سی امور کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ کئی وزراء کے محکموں میں ردو بدل نہیں کیا گیا جن میں احسن اقبال‘ اویس لغاری‘ محمد اورنگزیب‘ جام کمال خان‘ محسن نقوی‘ احد چیمہ‘ امیر مقام اور ریاض حسین پیرزادہ شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید