• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈاپ کرپشن مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کے مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو بری کردیا۔ ٹڈاپ کرپشن کیس میں عدالت نے تین مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو بری کردیا۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکوشن کے مطابق ٹڈاپ کرپشن کے 93 مقدمات اینٹی کرپشن کورٹ میں زیر سماعت ہیں، ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں قومی خزانے کو 6 ارب سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ 2009 میں مقدمات دائر ہوئے تھے، 26 کیسز ایک ساتھ بنا دیے گئے تھے، یوسف رضا گیلانی پر اپنے اسسٹنٹ کے ذریعے 50 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام لگایا گیا تھا، کسی ایک گواہ نے بھی یوسف رضا گیلانی کا نام نہیں لیا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ گیلانی صاحب آج سرخرو ہیں ،اس وقت کی حکومت نے جھوٹا مقدمہ درج کیا ۔
اہم خبریں سے مزید