• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان سستے بازاروں میں بھی گرانفروشی ، 94 افراد گرفتار، 3دکانیں سر بمہر

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت کے سستے بازاروںمیں بھی گراں فروشی نہ رک سکی، 8 اسسٹنٹ کمشنرز اور 26 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نےماہ صیام میں گراں فروشی کے خلاف 760کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دکانیں سیل، 23 مقدمات درج، 94 دکانداروں کو پرائس لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے پر حوالات بھیج دیا ۔ ایک لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے لئے شہر بھر میں 20فیئر پرائس شاپس فعال ہیں ۔ سستے بازاروں میں آنے والے شہریوںکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہر بھر میںگراں فروشی کے خلاف ایکشن لے اور پی ڈبلیو ڈی روڈ ، پارک روڈاور جی ٹی روڈپر بھی قیمتیں چیک کرنے پر توجہ دے ۔
اسلام آباد سے مزید