ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس کا شہری کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کا مبینہ الزام۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او نیو ملتان احمد نواز اور سب انسپکٹر خالد اور عامر شہزاد کانسٹبل کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر کے حوالے کر دی گئی ہے ،شہری کی بیوی کا کہنا ہے کہ تھانہ نیو ملتان پولیس ایس آئی خالد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شوہر عدیل کو دو دن نجی ٹارچل سیل میں رکھ کر 26 تاریخ کو 3 کلو چرس کا مبینہ جھوٹا مقدمہ درج کرلیا ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں کوئی چیز میرے شوہر سے برآمد نہیں ہوئی ،پولیس نے میرے چھوٹے بچوں کو سکول سے اور مجھے گھر سے گرفتار کیا،سب انسپکٹر خالد نے 2 لاکھ روپے لے کر مجھے اور میرے بچوں کو چھوڑا۔