• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی کینالز کو لیکر سندھ میں بہت خدشات ہیں، اس پر متفقہ فیصلے لینے چاہئیں، بلاول

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نئی کینالز کو لیکر سندھ میں بہت خدشات ہیں، اس پر متفقہ فیصلے لینے چاہئیں،دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنا صوبے کے عوام کے لیے زندگی اور موت کا کیس ہے، یہ مشترکہ مفادات کونسل کا معاملہ ہے، اس پر متفقہ فیصلے لینے چاہئیں، اگر دریا کے کنارے رہنے والوں کو حق نہیں دیں گے تو اپنا کیس کیا لڑیں گے، پانی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی خاموشی کا بیانیہ سفید جھوٹ ہے ، جو سیاستدان اس مسئلے پر جان بوجھ کر غلط فہمی پیدا کر رہے ہیں، وہ اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آدھی مدت کے لیے وزیراعظم کے عہدے کا فارمولا ہمیشہ مسترد کیا، اگر حکومت کا من و عن ساتھ دیتے تو پھر وفاقی حکومت کا حصہ ہوتے مگر ابھی تک مکمل طور پر اعتماد سازی نہیں ہوئی کہ حکومت کا حصہ بنیں ، ایوان میں دوسری بڑی جماعت پی ٹی آئی ہے اور وہ کیا کررہی ہے؟ ہمارے ووٹرز کا بڑا مطالبہ مہنگائی میں کمی تھا جس میں بہرحال بہتری ہے۔

اہم خبریں سے مزید