• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نابالغ امریکی بچیوں کی آن لائن پورنوگرافی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کراچی سے گرفتار

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) نابالغ امریکی بچیوں کی آن لائن نازیبا وڈیوز بناکر بلیک میٹنگ میں ملوث ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل کے عملے نے کراچی کی نیو رضویہ سوسائٹی سے گرفتار کر لیا ہے۔ سائبر کرائمز کے تفتیشی افسر امیر کھوسو کے مطابق ملزم آغا سرور عباس کو امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی امریکہ میں تحقیقات کے تسلسل میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کم سن امریکی بچوں کی ویڈیوز بنانے کے بعد انہیں بلیک میل اور دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے۔ امیر کھوسو کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی میں انکوائری نمبر 2794/2024 رجسٹرڈ کی گئی تھی۔ جس پر گلزار ہجری میں نیو رضویہ سوسائٹی میں گھر پر چھاپہ مار کر ملزم کو حراست میں لیا گیا اور لیپ ٹاپ آئی پیڈ، موبائل فون اور دیگر آلات ضبط کیے گئے۔ برآمد لیپ ٹاپ، آئی پیڈ اور موبائل فونز کے تکنیکی تجزیے پر نابالغ امریکی بچیوں کا ڈیٹا برآمد ڈیوائسز میں دستیاب پایا گیا ۔ تکنیکی تجزیے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم نابالغ امریکی شہریوں کے ساتھ مختلف بالغ ویب سائٹس اور ویڈیو چیٹ رومز کے ذریعے بات چیت کرتا تھا۔ بچیوں سے رابطہ کرکے قابل اعتراض ویڈیوز کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے بھی ملوث رہا۔ حکام کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم آغا سرور عباس نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ہونے اور امریکی شہریوں کے خفیہ ڈیٹا کے غلط استعمال کا اعتراف کیا جو نابالغ ہیں اور اس نے مزید انکشاف کیا کہ رابطے میں وہ اپنی اصل شناخت چھپاتا اور امریکی شہری برینڈن لیچیئر کے طور پر رابطہ کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے خاندان کے بیشتر افراد امریکہ میں مقیم ہیں اور اسے ایک سال قبل امریکہ سے بے دخل کردیا گیا تھا۔کراچی سےاسٹاف رپورٹر مطلوب حسین کے مطابق ایف آئی اےنے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق آغا سرورعباس نامی ملزم کو ایف بی آئی تحقیقات کے تسلسل میں گرفتار کیا گیا ہے،ملزم سے موبائل،لیپ ٹاپ اورپورن ویڈیوز بنانے میں معاون آلات برآمد ہوئے ۔
اہم خبریں سے مزید