کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جنہوں نے ہمیں جامعہ کراچی سے باہر نکالا تھا ہم نے ان کو کراچی سے باہر نکال دیااب جب ہم نہیں ہوتے تو وہ ہماری خیرات پر آ جاتے ہیں،ہمارا طرز سیاست قابل قبول ہوگا تو پاکستان میں جمہوریت کامیاب ہوگی۔ وہ بدھ کی شام جامعہ کراچی میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ہونے والی دعوت افطار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہو رہا ہے قابل مذمت ہے، امپورٹڈ دہشت گردی نامنظورہم دہشت گردی اور مذہبی منافرت کیخلاف ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔