کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے آئندہ ماہ 3 ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے، ٹورنامنٹ کیلئے بھارت کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ جمعرات کوپاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین کی صدارت میں ہوئی جس میں کبڈی کے ایونٹس کیلئے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اپریل میں تین ملکی بابا گرونانک کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا، جسمیں پاکستان، بھارت اور ایران کی کبڈی ٹیمیں حصہ لیں گی۔