• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس، 150 سے زائد افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی سفارش

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس جمعرات کو تیسر ے رو زبھی چیئر مین ایف پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی کی زیرصدارت جاری رہا۔ بورڈ کے اجلاس کے تیسرے دن مختلف سروسز اور گروس کے مجموعی طور پر 478افسران کے پینلز میں سے 150 سے زائد افسران کی گریڈ20اور21میں ترقیوں کی سفارش کی گئی ۔ پولیس سروس کے 17 افسروں کو گریڈ 21 میں بطور ایڈیشنل آئی جی، 32 کی گریڈ 20 میں بطور ڈی آئی جی ترقی کی سفارشات منظور ، بورڈ کا اجلاس آج بھی جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس ‘ پولیس سروس ‘ پوسٹل گروپ ‘ ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے علاوہ ایکس کیڈر افسروں کی گریڈ انیس سے بیس اور بیس سے اکیس میں ترقی کی سفارشات کی منظوری دی گئی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 سے 21میں ترقی کیلئے 78 افسران جبکہ گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے 123 افسران کے پینلز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس میں پولیس سروس کے 17افسروں کو گریڈ بیس سے اکیس میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ۔ گریڈ اکیس میں بطور ایڈیشنل آئی جی تر قی پانے والے 17 افسروں کو وقار احمد چوہان، خرم شکور، سعد اختر اور آزاد خان‘ زعیم اقبال شیخ، شہزادہ سلطان‘فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) وسیم احمد خان، ذوالفقار لاڑ ک ‘ شرجیل کریم کھرل ‘اقبال دارا دائیو، محمد طاہر، عباس احسن، سید خرم علی، ہمایوں بشیر تارڑ، محمد جعفر‘ڈاکٹر طارق چوہان اور شکیل احمد درانی شامل ہیں۔پولیس سروس کے 32 افسروں کی گریڈ 20 میں بطور ڈی آئی جی ترقی کی سفارشات منظور کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پوسٹل گروپ کے مقصود بلوچ ‘ ظہیر خٹک اور آفتاب رشید کو گریڈ بیس سے اکیس میں ترقی دی گئی جبکہ سنیارٹی میں اوپر ہونے کے باجود گریڈ بیس کے افسر عدنان دیار کو ترقی نہیں دی گئی ۔ وزارت داخلہ کے تحت ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (گریڈ 21) کے عہدے پر ترقی کیلئے 8 افسران اور ڈائریکٹر لاء/گریڈ20) کے عہدے پر ترقی کیلئے 3 افسران کے پینل کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے 41 افسران اور گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے 127افسران کے پینلز پر غور کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے تحت پاکستان منٹ میں ڈائریکٹر جنرل (گریڈ20) پر ترقی کیلئے ایک افسر کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزارتِ دفاع کے تحت ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے گریڈ 20سے 21میں ترقی کیلئے 5 افسران جبکہ گریڈ 19سے 20 میں ترقی کیلئے 5 افسران کا پینل زیر غور آیا۔ آئی ایس آئی میں ڈی جی (گریڈ21) کے عہدے پر ترقی کیلئے 3 افسران اور ڈپٹی ڈی جی (گریڈ 20) کی ترقی کیلئے 7 افسران پر مشتمل پینل کا جائزہ لیا گیا۔ ترقی کیلئے زیرِ غور آنے والے چیف انجینئر (گریڈ 20) ای اینڈ سی برانچ کیلئے 6افسران کا پینل بھی شامل ہیں، مزید برآں تعلیمی شعبے میں فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز کے تحت خواتین پرنسپل (گریڈ 20) کی ترقی کیلئے 3 افسران، مرد پروفیسر (گریڈ20) کیلئے 4افسران، خواتین پروفیسر (گریڈ 20) کیلئے 3 افسران اور مرد پرنسپل (گریڈ20) کیلئے 2 افسران پر مشتمل پینلز کا جائزہ لیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید