بھکر،دینہ،دریاخان (نمائندہ جنگ، نامہ نگاران )جعفر ایکسپریس حملہ،6شہیدوں کاتعلق بھکر، دینہ اوردریا خان سےہے، لانس نائیک عبداللہ، جاوید اقبال ، حبیب الرحمن، وقار احمد، عبداللہ اورجواداپنے گھروں کوآرہے تھے، جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے چار جوانوں کا تعلق بھکر کے مختلف علاقوں سے ہے،چاروں چھٹی پر گھر آرہے تھے۔ لانس نائیک عبداللہ، جاوید اقبال ، سپاہی حبیب الرحمان، سپاہی وقار احمد کی پوسٹنگ بلوچستان میں تھی،شہیدوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ادھردریاخان کارہائشی فوجی جوان عبداللہ کوئٹہ میں ڈیوٹی پرتعینات تھا جو ٹرین حادثہ میں شہید ہوا، شہید کا ایک 9سالہ بیٹا اور 7سالہ بیٹی بھی ہے۔جبکہ دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کا رہائشی پاک فوج کا 28سالہ جوادبھی شہید ہو گیا، عید کی چھٹیاں گزارنے گھر آ رہا تھا۔جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشت گرودں کے حملے میں سیالکوٹ کا شہری بھی جان بحق ہوا، بلوچستان کے علاقے بولان پاس کے قریب ’جعفر ایکسپریس‘ پر ہونے والے دہشت گرودں کے حملے میں سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے گاوں گنڈیال کا رہائشی ملک امتیاز بھی جاں بحق ہوا، جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشت گرودں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے لئے ڈی پی او فیصل شہزاد، سابق کمشنر گوجرانوالہ خواجہ شمائل،قاسم شاہ رٹیکو،ضلعی چیرمین زکوۃ میاں سہیل اقبال،عبد الرحمن چغتاتی،خواجہ عابد،عارف احمد خواجہ،میاں شکیل ایڈووکیٹ،شمس چوہان،شیخ مدثر،میاں آصف ،عثمان جاوید نے دعائے مغفرت کی۔