کراچی (اسٹاف رپورٹر) اختر کالونی سگنل کے قریب منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار اسٹیفن مسیح اور حمزہ جاں بحق ہو گئے، منگھوپیر ناردرن بائی پاس ٹریلر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور 30 سالہ اللہ داد ولد اللہ بخش جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ،حادثے کا ذمہ دار ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا ، آئی سی آئی پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 70 سالہ اختر ولد اصغر خان شدید زخمی ہو گیا جس نے جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا ،بن قاسم پارک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 18 سالہ افلان جاں بحق ہوگیا ، لانڈھی ظفر ٹاؤن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 30 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش کو سرد خانے منتقل کرادیا ،علاوہ ازیں بوٹ بیسن کے علاقے چائنہ پورٹ سنڈے بازار کے قریب سمندر کنارے سے ڈوبی ہوئی لاش ملی ،پولیس کے مطابق لاش چار سے پانچ روز پرانی معلوم ہوتی ہے فوری طور پر لاش کی وجہ موت سامنے نہیں آسکی ، ڈرگ روڈ ریلوے ٹریک کے قریب جھاڑیوں سے کچھ روز پرانی لاش ملی ، وجہ موت اور شناخت فوری سامنے نہیں آسکی ، نیو کراچی سیکٹر 5G سندھی ہوٹل کے قریب گھر سے 45 سالہ معیز الدین ولد ضیاء الدین کئی روز پرانی لاش ملی ، پولیس نے بتایا کہ متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا ، موت طبعی ، تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع ملی۔