• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ جنگلات نے پی ٹی وی پشاور سنٹر میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

پشاور(وقائع نگار) محکمہ جنگلات نے پاکستان ٹیلی ویژن پشاور سنٹر میں پورے لگا کر موسم بہار شجرکاری مہم کا اغاز کردیا۔ پشاور محکمہ جنگلات کے کنزر ویٹر حیات علی نے افتتاح کردیا اس موقع پی ٹی وی کے جنرل منیجر ابراہیم کمال۔ فارسٹ کے ڈی ایف او طارق حادم ۔ ڈی ایف او محمد ساجد ایس ڈی ایف عبدالستار بھی موجود تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کنزر ویٹر حیات علی نے کہا کہ ہمارا موسم بہار شجرکاری مہم 12 فروری سے شروع ہے اس مہم میں 26 لاکھ پورے لگائے جائیں گے۔اس مہم کے دوران ہم میوجات جس میں مالٹا۔امرود۔ الوچہ۔ شامل ہیں۔لگائے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم لوگوں میں درختوں کے افادیت کے حواے سے آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔ پودے زندگی ہے۔ اکسجن اس کی وجہ سے زیادہ ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ موسیماتی تبدیلی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس موقع پر جی ایم پی ٹی وی ابراہیم کمال نے فارسٹ کے حکام کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہے کہ اپنے ماحول کو ستھرا رکھیں اور پودوں کی خفاظت کریں
پشاور سے مزید