• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی فٹ بال کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات، 25 لاکھ کا امدادی چیک دیا، ملازمت دینے کی بھی ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ریاض حسین کے ہمت و حوصلے کی پزیرائی کی اور انہیں25 لاکھ روپے کا مدادی چیک پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نےمحمد ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور انکو بین الاقوامی سطح پر مسابقت کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع نہی ہونے دینگے۔
اہم خبریں سے مزید