• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میچز کی میزبانی کریگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اگلے ماہ لاہور میں آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میچوں کی میزبانی کرے گا ، جس کے میچوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ،15میچوں پر مشتمل راؤنڈ رابن ٹورنامنٹ 9 سے 19 اپریل تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر کے چھٹے ایڈیشن میں چار مکمل ممبران بنگلہ دیش، آئرلینڈ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 15میچوں کے لیگ ٹورنامنٹ میں ایسوسی ایٹ ممبرز اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کے ساتھ مقابلہ کریں گی۔

اسپورٹس سے مزید