• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم لیوی، 10 روپے لیٹر اضافہ شہری بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد(عاطف شیرازی)حکومت نے شہریوں کو پیٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد پیٹرول پر لیوی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔لیوی میں اضافے کے باعث شہری پیٹرول پر فی لیٹر 10 روپے کی کمی سے محروم ہوگئےہیں ۔پیٹرول پر لیوی 60 روپے سے بڑھاکر70 روپے فی لیٹر کردی گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پرلیوی میں اضافے کا اطلاق آج ( 16مارچ) سےہوگا،وفاقی حکومت کے پاس پیٹرول پر 70 روپے فی لیٹر تک لیوی لگانے کا اختیار ہے۔
اہم خبریں سے مزید