کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر اے سی ایم گروپ عرفان میمن نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، توقع ہے پالیسی ریٹ اس مالی سال کے آخر تک سنگل ڈیجٹ میں آجائے گا جس سے ملکی انڈسٹری کے ساتھ رئیل اسٹیٹ سیکٹرز میں بھی تیز ی آئے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو کراچی پریس کلب کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار عشایئے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کاروباری برادری ملک میں آزادی اظہار کی بھر پور حامی ہے ،ملکی معیشت کاروباری برادری ہی بہتر بنا سکتی ہے ،کاروباری برادری کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے آزاد میڈیا لازم و ملزوم ہے،انھوں نے کہا کہ ہم آزادی اظہار راے کے خلاف بننے والے تمام کالے قوانین کی مذمت کرتے ہیں ،عرفان میمن نے کہا کہ اے سی ایم گروپ صحافیوںکے مسائل حل کرنے میں بھی ان کے ساتھ تعاون کرے گا۔