ملتان ( سٹاف رپورٹر) پاکستان علماکونسل ضلع ملتان کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت ﷺ سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت علامہ عبدالحق جاہد نے کی ،سیمینار میں ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر عبدالماجدوٹو نے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری عزت اسی میں ہے کہ زندگی کے آخری لمحات تک ختم نبوت ﷺکاتحفظ کرتے رہیں، ضلعی صدر صاحبزادہ انوارالحق مجاہدنے کہا کہ 15 مارچ کادن امت محمدیہ کے لئے عظیم دن ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگی تحفظ ختم نبوت ﷺکیلئے وقف کردیں۔