ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن کے زیر اہتمام بنیادی ہیلتھ مراکز کو پرائیویٹ کیے جانے اورڈاکٹروںو دیگر عملہ کو فارغ کئےجانے کے ممکنہ فیصلے کے خلاف محکمہ صحت ملتان کے دفتر سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری چوہدری مقبول احمد گجر،نائب صدر خلیل احمد،وائی پی اے پنجاب صدر بشری خانم سمیت دیگر ڈاکٹر رہنماؤں نے کی،اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر اب تک 982 سے زائد بی ایچ یو لئےجا چکے ہیں جو کہ غریب محنت کش طبقہ کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے۔