• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ریجن میں 4 ایس پیز کے تقرر و تبادلے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ریجن میں 4ایس پیز کے تقرر وتبادلے کردئیے گئے۔حال ہی میں ترقی پانے والے سردار بابر ممتاز کوایس پی ہیڈکوارٹرز راولپنڈی ،ساجد محمود کوایس پی انوسٹی گیشن چکوال تعینات کردیاگیا۔ گریڈ 19کے حافظ عطاء الرحمٰن کو ایس ایس پی آر آئی بی راولپنڈی ریجن اور ان کے پیش روعمران رزاق کو ایس پی ان سروس ٹریننگ ونگ پولیس کالج سہالہ تعینات کردیاگیا۔آئی جی پنجاب نے تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
اسلام آباد سے مزید