• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان وہاڑی روڈ منصوبے میں ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے خطیر رقم وصول

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر مس ارم منیر کی زیرنگرانی محکمہ جنگلات نے ملتان وہاڑی روڈ منصوبے میں ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کر وادی  جبکہ اس میگا پراجیکٹ کے دوران 4000 درخت کاٹے جائیں گے اور ان کی جگہ اتنی ہی تعداد میں نئے درخت لگائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ملتان ڈویژن کی پہلی خاتون فاریسٹ آفیسر مس ارم منیر نے ایک خصوصی گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ درختوں کی دیکھ بھال اور شہری جنگلات کے ذریعے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے ، دو ماہ کے قلیل عرصے میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی سے کروڑوں روپے مالیت کی ( اربن فاریسٹری ) تین میگا سکیمز منظور کروائی گئی ہیں جن کا مقصد ایک فیصد گرین فنڈ کی مد میں ڈویژن بھر میں پودے لگانے ، شہری جنگلات کی حفاظت اور صفائی کرنا ہے لکڑی چوری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عرصہ 6 سے 8 سال تک ایک ہی جگہ تعنیات رہنے والے اہلکار جو کہ ٹمبر مافیا کے ساتھ سہولت کاری میں اپنی جڑیں مضبوط کر چکے تھے انہیں دوسری جگہ تبادلہ کر دیا گیا ہے ، کرپٹ عناصر کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے تو متعلقہ اہلکاروں نے جواب دینے کی بجائے دفتر میں بدتمیزی اور گالم گلوج اور ہڑتال کے ذریعے کام چوری شروع کر دی-
ملتان سے مزید