• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ کا پاکستان سے فوجی تعاون‘ اشتراک کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی (رپورٹ حنیف خالد) جنوبی افریقہ کے قائم مقام سیکرٹری دفاع ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیڈے کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نےسربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے جنوبی افریقی فضائیہ کے ساتھ فوجی تعاون اور تربیت کے شعبے میں اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیڈے نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اس کی مقامی سطح پر تیاری اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں پیش رفت کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے ساتھ جدید کاری اور اہم سازوسامان کی سروسنگ میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملک بھر سے سے مزید