• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی وسیاسی جماعتیں ملک کو درپیش مسائل پر ایک ہو جائیں، بشارت امامی

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے کہاہے کہ دہشت گردی کے واقعات ازلی دشمن بھارت، تشدد پسند عناصر اور مودی و نتن یاہو کے یاروں کی گھناؤنی سازشوں کا نتیجہ ہیں۔نیشنل ایکشن پلان پر ٹھوس اور صحیح عمل درآمدکر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ۔ تمام مذہبی وسیاسی جماعتیں ذاتی جماعتی مفادات سے بالا ہوکر ملک کو درپیش مسائل پر ایک ہو جائیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے آستانہ عالیہ باواوالی سیدولایت حسین شاہ کاظمی المشہدی دربارعالیہ سرکاربری امام کاظمی المشہدی پرحضرت امام حسن مجتبیٰ کی ولادتِ کے موقع پرامن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرذوالقرنین، انوار کاظم ایڈووکیٹ ، ذوالفقار علی راجہ، ،انتخاب شیرازی ، ، راجہ ناصر اور عبداللہ عمر اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید