• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں رواں سال 27 افراد نے مختلف وجوہات پر خودکشی کی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی دارالحکومت لاہور میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا،رواں سال کے دوران اب تک 27 افراد نے مختلف وجوہات پر خودکشی کی،مختلف علاقوں میں خودکشی کرنے والوں میں 8 خواتین اور 19 مرد شامل ہیں۔ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 3 جنوری کو شاہدرہ میں 35 سالہ عائشہ نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان کا خاتمہ کیا ،11 جنوری کو شفیق آباد میں 50 سالہ شمیم بی بی نے مکان کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگایا،12 جنوری کو معراج پارک شاہدرہ میں 30 سالہ بلال نے سر میں گولی مار کر اپنی جان لی۔
لاہور سے مزید