• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ لطیف میں کار، نارتھ کراچی میں نالے سے 2 افراد، گلشن اقبال اور گرومندر سے نشے کے عادی 2 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے منزل پمپ کوہی گوٹھ کٹ کے قریب کار سے45 سالہ شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال لایا گیا ،فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ، نارتھ کراچی سیکٹر 3 میں نالے سے دو روز پرانی50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق لاش نشے کے عادی شخص کی ہے ،فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ، گلشن اقبال میں فٹ پاتھ سے 27 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص ، گرو مندر چورنگی کے قریب فٹ پاتھ سے35 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاشیں ملیں ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید