• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کراچی کے سینئر سب ایڈیٹر سلطان احمد خان انتقال کرگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سینئر رکن ، جنگ کراچی کے سینئر سب ایڈیٹر اور ڈسٹرکٹ ڈیسک کے انچارج سلطان احمد خان مختصر علالت کے بعد منگل کو انتقال کرگئے، ان کی عمر 58 برس تھی، وہ طویل عرصے سے جنگ سے وابستہ تھے، مرحوم کی نماز جنازہ منگل کو بعد نماز عشاء غوثیہ مسجد اے ایریا ملیر میں ادا کی گئی، انہیں ماڈل کالونی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ اور تدفین میں جنگ کے کارکنوں سمیت صحافیوں ، عزیزو اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کا سوئم جمعرات کو بعد نماز ظہر غوثیہ مسجد اے ایریا کالا بورڈ میں ہوگا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر حامد اعوان، کراچی یونین آف جرنلسٹ ( کے یوجے) کے صدر اعجاز احمد،جنرل سیکرٹری لبنی جرار نے مرحوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید