کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہکے فور منصوبے کا پانچ بار افتتاح ہوچکا ہےکوئی بھی اس پر اپنی تختی لگا دے لیکن شہر کو پانی دیںپانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے شہریوں کو بچانے کے لئے 29 کروڑ روپے کی لاگت سے 29کلوریشن سینٹر بنائے جا رہے ہیںاب دوبارہ شہر میں پارکنگ کے ٹھیکے نہیں ہوں گےپریڈی تھانے کی نفری گزشتہ رات کہاں تھی جب انسداد تجاوزات کی ٹیم پر فائرنگ ہو رہی تھی14 اگست تک حب ڈیم سے چار کروڑگیلن اضافی پانی ملنا شروع ہوجائے گا، کے فور 80 ارب روپے کا منصوبہ ہے اس پر بھی تواتر کے ساتھ کام شروع کرنا ہوگا، پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کا حصہ نہیں ہے، 2006 ء کے بعد وفاقی حکومت نے کے ایم سی کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میرا ہاتھ تھام لیا ہے میں نے بھی ان کا ہاتھ تھام لیا ہے، آئندہ دس سے پندرہ روز میں گورنرصاحب کی کوششوں سے وفاقی حکومت سے سو ارب روپے کے ایم سی کو ملنے والے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کڈنی ہل کلوریشن پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، ممتاز تنولی اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔