اسلام آباد(کامرس رپورٹر )عالمی بنک کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز نے پاکستان کے لیے ریزیلینٹ اینڈ مائیکروفنانس ( آر اے ایم )پروجیکٹ کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ، مائیکرو فنانس کریڈ ٹ تک رسائی کو بڑھایا جائے گا، پروجیکٹ سے 18لاکھ 90ہزار افراد مستفید ہونگے ، جس سے مائیکرو فنانس کریڈ ٹ تک رسائی کو بڑھایا جائے گاخاص طور پر موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونیوالے مسائل سے نمٹا جائے گا۔