• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے 21 رمضان کا ٹریفک پلان مرتب کر لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے 21رمضان المبارک کا ٹریفک پلان مرتب کر لیا ، حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں 21رمضان المبارک کو ڈیرہ اڈا تا عزیز ہوٹل، عزیز ہوٹل تا SPچوک اور صدر بازارصبح6بجے تا 3بجے دن تک ٹریفک کے لئے بند رہے گا،اسی طرح اندرون حسین آگاہی صبح 12بجے دن تا 4بجے تک ٹریفک کے لئے بند رہے گا جب کہ حسین آگہی روڈ، گھنٹہ گھر چوک، کچہری روڈ 12بجے دن تا10بجے رات تک بند رہے گا،عوام سے اپیل ہے کہ وہ متبادل روٹ کے طور پر خانیوال روڈ حسن پروانہ روڈ سرکلر روڈ استعمال کر سکتے ہیں، جلوس کی ڈیوٹی کے حوالے سے سی ٹی او ملتان کی ٹریفک وارڈنز ہدایات جاری، کسی بھی گاڑی کو جلوس کے ارد گرد پارک نہیں ہونے دیں گے جو بھی پارکنگ مختص کی گئی ہے اس جگہ پر گاڑیوں کو پارک کروائیں گے ۔ 
ملتان سے مزید